• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں داعش مخالف عالمی فوجی سربراہان کا اجلاس

Anti Isis Alliance Military Chiefs Meeting Held In Saudi Arabia
داعش کے خلاف عالمی اتحاد میں شامل ممالک کے فوجی سربراہان کا توار کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اجلاس شروع ہوگیا ،اجلاس میں ان ممالک کے درمیان داعش کے خلاف جنگ میں تعاون بڑھانے کےمعاملات زیر غورآئے ۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اجلاس میں چودہ ممالک سعودی عرب ،امریکا ،اردن ،متحدہ عرب امارات ،بحرین ،ترکی ،تیونس ،اومان ،قطر ،کویت ،لبنان ،ملائشیا ،مراکش اور نائیجیریا کے فوجی سربراہان شرکت کریں گے اور وہ داعش کی صلاحیتوں کو تباہ کرنے اور ناکارہ بنانے سے متعلق حکمت عملی اور کوششوں کو مربوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل عبدالرحمان صالح البنیان نے کہا کہ سعودی مملکت خطے اور پوری دنیا کی سلامتی اور تحفظ کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد گروپوں اور تنظیموں کے خلاف تمام بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کے لیے پْرعزم ہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی نائب ولی عہد اور وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی رہنمائی میں یہ اجلاس دہشت گرد تنظیموں کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کا مظہر ہے۔
تازہ ترین