• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے آٹھ افرادہلاک

Immigrants Boat Capsized Off Libyan Coast 8 People Died
لیبیا کے ساحل کے قریب بحیرہ روم میں تارکینِ وطن کی ایک کشتی الٹنے کے نتیجے میں اس میں سوار 100 افراد لاپتہ ہوگئے ،جبکہ سمندر میں سے آٹھ لاشوں کو نکالا جا چکا ہے اور چار افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ ان تارکینِ وطن کا تعلق کن ممالک سے ہے، تارکینِ وطن کی کشتی اٹلی اور لیبیا کے درمیان لیبیا کے ساحل سے 50 کلومیٹر دور سمندر میں الٹی،امدادی کارروائیوں میں فرانسیسی بحری جہاز، دو تجارتی بیڑے بھجوانے کے علاوہ فضائی مدد بھی دی جا رہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اطالوی کوسٹ گارڈز جو کہ ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لیے جاری کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں کا کہنا تھا کہ سمندر میں سے آٹھ لاشوں کو نکالا جا چکا ہے جبکہ چار افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ تاہم اب بھی درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔

دوروز قبل بھی بحیرہ روم میں سفر کرنے والے 550 تارکین وطن کو اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے زندہ بچالیا تھا۔یہ بھی سامنے آیا ہے کہ یورپ میں رواں برس کے پہلے دو ہفتوں میں اب تک ایک ہزار تارکینِ وطن کی آمد ہو چکی ہے۔

حالیہ واقعے سے قبل تک 11 افراد لاپتہ ہو چکے ہیں۔یو این ایچ سی آر کا کہناتھا کہ گذشتہ برس پانچ ہزار افراد سمندر کے راستے یورپ جانے کی کوشش میں ہلاک ہوئے تھے۔
تازہ ترین