• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے نمک نہیں ڈالا، سڑکوں پر برف جم گئی

Nha Put Salt Snow Has Settled On The Streets
برفباری کے دوران شاہراہوں کو کھلا رکھنے کیلئے ان پر نمک ڈالا جاتا ہے لیکن اس بار بلوچستان میں کسی بھی مقام پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سڑکوں پر نمک پاشی نہیں کی ۔

شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں 2 روز سے شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث تمام اہم قومی شاہراہیں اور رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔

ایسے میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے بلڈوزر کے ذریعہ برف ہٹائی جاتی ہے، سڑک پر نمک چھڑکا جاتا ہے، جس سے سڑک پر پھسلن اور حادثات کا امکان کم ہوجاتا ہے اور سڑک بھی محفوظ رہتی ہے، اس بار نمک پاشی نہ ہونے کی وجہ سے مختلف شاہراہوں پر برف جم گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر چمن قیصر ناصر کا کہنا ہے کہ این ایچ اے کی جانب سے ابھی تک نمک پاشی کے لیے عملہ دستیاب نہیں ہوسکا۔

این ایچ اے موسم سرما کے 3 ماہ کے لیے ایمرجنسی گلوبل بجٹ مختص کرتی ہے اور اس بجٹ کے تحت مختلف شاہراہوں پر ایمرجنسی کیمپ بھی لگائے جاتے ہیں تاہم اس سال نہ تو کہیں کیمپ لگائے گئے ہیں اور نا ہی این ایچ اے کا عملہ اور مشینری دکھائی دے رہی ہے ۔

مقامی انتظامیہ سرکاری اور کرائے پر حاصل کئے گئے بلڈوزر کی مدد سے سڑکوں سے برف صاف کرتی ہے تاہم مسلسل برف باری کے باعث شاہراہیں پھر بند ہوجاتی ہیں۔
تازہ ترین