• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان:جیل میں پناہ کے خواہش مند بوڑھے معمولی جرائم کرنے لگے

Japans Elderly Turn To Life Of Crime To Get Refuge In Prison
جاپان میں جیلیں نرسنگ ہوم بننے لگیں، غریب اور بے گھر بوڑھے افراد چھوٹے موٹے جرائم کرکے جیل آجاتے ہیں جہاں انھیں کھانا پینا اور طبی سہولتیں مل جاتی ہیں۔

جاپان میں معمر افراد میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے، بے گھر اور غریب بوڑھے افراد چوری اور دیگر چھوٹے جرائم جان بوجھ کر کرتے ہیں تاکہ انھیں جیل یا اصلاحی مرکز بھیج دیا جائے جہاں انھیں کام تو کرنا پڑتا ہے مگر رہائش بھی ملتی ہے اور کھانا پینا بھی۔

جیلوں کی انتظامیہ اس صورت حال سے پریشان ہے کیونکہ جیلیں نرسنگ ہوم کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، بوڑھے قیدیوں کا زیادہ خیال بھی رکھنا پڑتا ہے، جاپان کی حکومت نے جیلوں میں نرسنگ عملے میں اضافے کے لیے چھ کروڑ ین کی رقم مختص کردی ہے۔
تازہ ترین