• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی ایف کی فوجی عدالتوں کی مدت بڑھانے کی مخالفت

Jui F Opposed The Extension Of Military Courts
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کی بات آل پارٹیز اجلاس میں کی جائے، پہلے بھی کہا تھا آج بھی سمجھتے ہیں فوجی عدالتوں کا قیام عام عدالتوں پر عدم اعتماد کے مترادف ہوگا۔

جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا اپنی جماعت کی 2روزہ مشاورتی کانفرنس کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ وہ فوجی عدالتوں کےحق میں نہیں، فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع عدالتی نظام پر عدم اعتماد ہے، اکیسویں ترمیم سے 73کے آئین کی متفقہ حیثیت کو زخم لگا۔

مولانا فضل الرحمان نے ملک سے حال ہی میں لاپتہ کیے گئے افراد کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس معاملے کا عالمی سطح پر نوٹس لیا جانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ توہین رسالت قانون میں کسی قسم کی ترمیم کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ ان کی جماعت 7سے 9اپریل تک اپنے قیام کی صد سالہ تقریبات پشاور میں منائے گی جس میں امام کعبہ بھی شرکت کریں گے۔
تازہ ترین