• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نت نئے الیکٹرونک آلات ، الیکٹرونک فضلہ میں مسلسل اضافہ

New Electronic Items Became An Increasing Matter For Scraping Waste Items
نت نئے الیکٹرونک آلات نے جہاں انسانوں کو سہولتیں فراہم کی ہیں وہیں ماحول پر بھی ان کے خطرناک اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔اس کی ایک مثال الیکٹرونک فضلہ ہے جس کی مقدار میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔

یونائیٹڈ نیشنز یونی ورسٹی کی رپورٹ کے مطابق ایشیا میں الیکٹروک فضلے کی مقدار گذشتہ پانچ سال میں بڑھ کر تریسٹھ فی صد تک پہنچ گئی ہے ۔

کروڑوں لوگ اسمارٹ فون اور دیگر الیکٹرونک آلات خریدتے ہیں جبکہ پرانے اور ناکارہ آلات کی ری سائیکلنگ یا انہیں ٹھکانے لگانے کا موثر انتظام نہیں ہے ، رپورٹ میں ایشیائی ممالک سے کہا گیا ہے کہ الیکٹروک آلات کی ری سائیکلنگ اور انہیں ٹھکانے لگانے کے نظام میں بہتری لانا ضروری ہے ۔
تازہ ترین