• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سیپک ٹاکرا ٹیم ،چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں

Pakistani Septik Takraw Team Reached In Champion Ship Semi Final
شکیل یامین کانگا....زائد عمر کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستانی سیپک ٹاکرا ٹیم حیران کن طور پر ایشین سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

گزشتہ سال اکتوبر میں تھائی لینڈ میں ہونے والے کنگز کپ میں بھی عالمی چیمپئن شپ کے موقع پر زائد عمر کھلاڑیوں کو ٹیم میں جگہ دی گئی تھی جن نے انتہائی بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا کرتے ہوئے ٹیبل پر نہ صرف سب سے نچلی پوزیشن حاصل کی بلکہ پاکستان کا نام بھی بدنام کیا۔

پاکستان سیپک ٹاکرا فیڈریشن کی جانب سے جاری ہونے والی خبر کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے سینٹ جوزف کالج کے انڈور اسپورٹس کمپلکس میں ہونے والی چیمپئن شپ میں فیورٹ بھارت، نیپال، بنگلہ دیش اور پاکستان نے ریگو اینڈ مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی جبکہ حیران کن طور پر میزبان سری لنکا کا نام سیمی فائنل میں پہنچنے والوں میں شامل نہیں ہے جبکہ مینز ریگو ایونٹ کے پہلے رائونڈ کے گروپ اے میں نیپال نے پاکستان اور سری لنکا کو شکست دی۔

سیمی فائنل کے مینز ڈبلز میں پاکستان کا مقابلہ نیپال سے جبکہ ریگو میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔ سری لنکا میں ہونے والی ایشین سیپک ٹاکرا ٹیم میں پاکستان کی گیارہ رکنی ٹیم شرکت کررہی ہے جس میں مینز کھلاڑیوں میں شبیر احمد، ذیشان بدر، سید محمد عبدالرحمان اور محمد خان جبکہ ویمنز ٹیم میں طاہرہ یاسمین، حمیرہ اور ندرت ازکا شامل ہیں۔

ان میں سے بیشتر کھلاڑی زائد العمر ہیں۔ یہ تمام کھلاڑی اپنی جیب خاص سے پچاس سے ساٹھ ہزار روپے خرچ کرکے سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ کے جوائے ٹرپ پر گئے ہیں۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اختر گنجیرا اور پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے صدر عارف حسن کو جوائے ٹرپ پر بیرون ملک ٹیمیں بھیجنے اور ملک کا نام بدنام کرنے کا سخت نوٹس لینا ہوگا۔
تازہ ترین