• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجراختیارات ،سندھ کابینہ کااجلاس آج ہوگا

Sindh Cabinet Meeting
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس پیر 16جنوری کو صبح گیارہ بجے طلب کرلیا ہے اجلاس میں امن وامان کی صورتحال ، ترقیاتی منصوبوں ،رینجراختیارات ،دینی مدارس ،اطلاعات تک رسائی ،زکوۃ وعشر کی صوبائی سطح پروصولی کے بل سمیت دیگرامور پرغورہوگا اور اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجراختیارات کے معاملے پر پیر 16جنوری کوہونے والے اجلاس میں تفصیلی غورکیا جائے گا اورسندھ کابینہ سے منظوری کے بعد رینجراختیارات کی سمری پرمزید کارروائی آگے بڑھائی جائے گی، سندھ رینجرکے اختیارات کی مدت ختم ہورہی ہے جس میں توسیع کے لیے سندھ حکومت نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، اجلاس نیو سندھ سیکرٹریٹ میں  ہوگا۔ 
تازہ ترین