• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Australia Open Tennis To Start Today
سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کا آغاز آج (پیر) سے ہورہا ہے، نوویک جوکووچ ریکارڈ ساتویں بارآسٹریلین اوپن ٹائٹل کیلئے فرنینڈو ورڈاسکو کے خلاف مہم کا آغاز کریں گے۔

اینڈی مرے اور راجر فیڈرر کا کوارٹرفائنل میں مقابلے کا امکان ہے، سرینا ولیمز بلینڈا اور دفاعی چیمپئن اینجلیق کربر لیسیا کے خلاف پہلے راؤنڈ سے مہم شروع کریں گی، دو ہفتے تک جاری رہنے والے میگا ایونٹ میں نویک جوکووچ مینز سنگلز اور اینجلیق کربر ویمنز سنگلز میں اعزاز کا دفاع کریں گی۔

آسٹریلین اوپن کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے، ٹاپ سیڈ اینڈی مرے اور 17 مرتبہ کے گرینڈسلام چیمپئن راجر فیڈرر ایک گروپ میں شامل ہیں، مرے پہلے راؤنڈ میں یوکرین کے مرچنکو کے آمنے سامنے ہوں گے اور کوارٹرفائنل میں انہیں ممکنہ طور پر سیڈ نمبر 17 فیڈرر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جاپان کے کائی نیشکوری بھی انہی کے گروپ میں شامل ہیں۔
تازہ ترین