• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
2 Women Arrested In Iran For Bike Riding
ایران میں پولیس نے ملک کے مغربی شہر میں موٹر سائیکل چلانے پر دو خواتین کو گرفتار کر لیا ہے اور ان خواتین کی تصاویر سماجی میڈیا پر سامنے آنے کے بعد ملک کے سیاسی اور مذہبی حکام کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ دیزفل شہر سے دو خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے جہاں قانون کا نفاذ کرنے والے ایک اعلیٰ عہدیدار علی الہامی نے ان پر ایک ایسے "غیر مناسب" عمل کا ارتکاب کرنے کا الزام عائد کیا جو ملک کی "مذہبی اقدار" کے خلاف ہے۔

سرکاری نیو زایجنسی نےالہامی کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے دو خواتین کی ایک پارک میں مرد تماشائیوں کے درمیان موٹر سائیکل چلانے کی تصاویر آن لائن پوسٹ ہونے کے بعد سامنے آنے والے شکایات کے بعد ان خواتین کی گرفتاری کا حکم دیا۔ ایران میں خواتین کے کھلے عام موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہے۔
تازہ ترین