• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر،غذر،استوراور ملحقہ علاقوں میں برف باری

+11
+14
ملک کے مختلف علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔غذر، استور شہر اور ملحقہ علاقوں برف باری جبکہ آزاد کشمیرکےضلع نیلم ،ضلع پونچھ،ضلع ہٹیاں بالا، مظفر آباد، ضلع حویلی ،ضلع باغ میں وقفے وقفے سے بارش اور برف باری ہورہی ہے۔

ملکہ کوہسارمری میں کل سے شروع ہونے والی برف باری کاسلسلہ آج بھی وقفے وقفے سے جاری ہے، اب تک ایک فٹ سے زائد برف پڑچکی ہے۔

ادھرایف ڈبلیو او نےکوژک پاس کے قریب برف ہٹا کر راستہ کلیئر کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ اسلام آباد،پنجاب، خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔
تازہ ترین