• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: دوسری شادی کی راہ میں رکاوٹ بننے پر بیوی قتل

Husband Kills Wife Because She Refused To Let Him Marry A Second Time
دوسری شادی کی راہ میں رکاوٹ بننے پر لاہور کے علاقہ ملت پارک میں سنگ دل شوہر نے بیوی اور دو بچوں کی ماں کو قتل کردیا،ملزم کوگرفتارکرلیاگیا۔

پولیس کے مطابق ملت پارک کا رہائشی علی مرتضیٰ دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جس پراُس کا اپنی بیوی رضیہ سے جھگڑا ہوگیا۔

ملزم نے طیش میں آکربیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا،ڈنڈوں اور ہتھوڑے کے وار کرکےرضیہ کو قتل کردیا ۔

پولیس نے ملزم علی مرتضیٰ کوگرفتار کرکے لاش پوسٹ مارٹم کےلیے مردہ خانے منتقل کر دی ۔

مقتولہ دو بچوں کی ماں کی تھی۔
تازہ ترین