• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Hidden Figure Super Hit On Box Office
امریکی باکس آفس پر ’’ ہڈن فیگرز‘‘ کا راج ہوگیا۔2 ارب روپے سے زائد کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

حیرت انگیز طور پردو ہفتے قبل ٹاپ ٹین میں بھی جگہ نہ بناپانےوالی فلم ہڈن فیگرز اس ہفتے پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

فلم ’’ہڈن فیگرز‘‘ ناسا کے اولین دنوں میں تین افریقی امریکن خواتین ریاضی دانوں کی ایک شخص کو خلا میں بھیجنے کی کوششوں پر مبنی ہے ۔ فلم نےاس ہفتے دو ارب روپےسےزائد کمائے ۔

گولڈن گلوب ایوارڈز کا میلہ لوٹنےوالی میوزیکل رومانٹک کامیڈی فلم’لالالینڈ‘نے ایک بار پھر باکس آفس میں جگہ بنالی ہے، اس ہفتےایک ارب چالیس کروڑ سے زائدروپے کماکر دوسرے نمبرآگئی ہے۔

فلم ’لالالینڈ‘کی کہانی ایک موسیقار کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک اداکارہ کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔

اینی میٹڈ میوزیکل فلم ’’سِنگ‘‘ اس ہفتے ایک ارب چالیس کروڑروپے کی آمدنی کے ساتھ بدستور دورسرے ہفتےتیسرے نمبر پرہے۔

فلم میں کوالا نامی جانور اپنے تھیٹر بزنس کو کامیاب بنانے کے لیے ایک بھیڑ کو ملازمت پر رکھتا ہے جو بعد میں کوالا کا بہترین دوست بن جاتا ہے ۔

فلم میں تھیٹر کے لیے گلوکاری کا آڈیشن بھی دکھایا گیا ہے جس کے لیے سریلی آواز والے جانوروں کی قطاریں لگ جاتی ہیں ۔
تازہ ترین