• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے مختلف شہروں میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

Three Day Anti Polio Campaign Started In Different Cities In Pakistan
ملک بھر کے مختلف شہروں میں آج سے 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔

خیبرایجنسی میں انسداد پولیو مہم کو 23 جنوری تک ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 15اضلاع میں مہم برفباری اور موسم کی صورتحال کےپیش نظرملتوی کردی گئی ہے ، انسدا دپولیو مہم آئندہ ہفتےسےشروع ہوگی۔

کراچی سمیت سندھ میں بھی تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے ۔

پنجاب میں حافظ آباد،ملتان، فیصل آباد،گجرات،سمیت مختلف شہروں میں 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے ضلع صوا بی میں چار روزہ جبکہ چارسدہ میں تین روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے،مہم کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی لگائی گئی ہے۔

ملک کے قبائلی علاقہ جات میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے،خیبرایجنسی میں گزشتہ مہم کے دوران سات بچوں کی مبینہ اموات کے باعث آج سےشروع ہونے والی مہم 23جنوری تک ملتوی کردی گئی ہے۔
تازہ ترین