• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران مقدمہ عدالت کے باہر لڑرہے ہیں، مریم اورنگزیب

Imran Is Fighting The Case Out Of Court Maryam Aurangzeb
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان مقدمہ عدالت کے باہر لڑرہےہیں ، عدالت میں گیمز کھیلتے ہیں کیس کےبعد بھی گیمز ہی کھیلتے رہیں گے ۔

پاناما پیپرز کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا پاناما لیکس سےکوئی تعلق نہیں، وزیراعظم جھوٹ بولنے کے عادی نہیں،یہ قابلیت کسی اورکی ہے،وزیراعظم سے ان کے والد کا حساب مانگ رہے ہیںجوہم دے رہے ہیں۔

اس موقع پر طلال چودھری نے کہا کہ ہمارے وکیل نے قانون اور پی ٹی آئی کے وکیل نے ردی کتابیں پڑھی ہیں ۔ نوازشریف سے ڈرنے والے اب مریم نوازسے بھی خوفزدہ ہیں، حسین نوازیا دیگرپرلگائے گئے الزامات کا جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نےثبوتوں کی اےبی سی بھی جمع نہیں کرائی وہ بی بی سی، بی بی سی کررہے ہیں۔

طلال چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان ہرہفتے جلسے میں کوئی نہ کوئی فیصلہ سنادیتے ہیں،جیسےجیسےموسم ٹھنڈاہورہاہےعمران خان کےارمان بھی ٹھنڈےہورہے ہیں،عدالت سے فیصلہ میاں صاحب کے حق میں آئے گا۔
تازہ ترین