• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: میواور سروسز اسپتالوں میں چوہوں کا راج

Lahore Mayo Services Hospitals In Rats Rule
لاہور کے دو بڑے سرکاری اسپتال میو اور سروسز اسپتال میں چوہوں نے اپنا راج قائم کر لیا۔وارڈز اور لیبارٹریز میں گھومتے پھرتے چوہوں سے مریض ہی نہیں ڈاکٹربھی عاجز آ چکے ہیں۔ جیو نیوز نےان چوہوں کی فوٹیج حاصل کر لی ۔

اسپتالوں کا تصور تو بیماریوں کا خاتمہ اورصحت بانٹنے کا ہے مگر لاہور کے میو اور سروسز جیسے بڑے سرکاری اسپتالوں میں صورت حال بالکل برعکس اور تشویشناک ہے۔

وارڈز ہوں یا جدید لیبارٹریز ، ہرطرف بیماری اور گندگی کی علامت چوہے آزادانہ دندناتےنظر آتے ہیں، چوہوں کی اس بدمعاشی پر ڈاکٹر بھی حیران اورپریشان ہیں،کہتے ہیں کہ ان کی کارستانیو ں سے سب پریشان ہیں۔
تازہ ترین