• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن:عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج

The Election Commission Of Pakistan Disqualification Petition
الیکشن کمیشن نےعمران خان کی نا اہلی سے متعلق درخواست کی سماعت عدم پیروی کی بناء پر خارج کر دی۔ہاشم علی بھٹہ کی عدم پیروی پر عمران خان کی نا اہلی کی درخواست دوسری بار خارج کی گئی ہے ۔

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نا اہلی سے متعلق درخواست کی سماعت کی ۔

درخواست گزار ہاشم علی بھٹہ عدالت میں آج بھی پیش نہ ہوئے، الیکشن کمیشن نے عدم پیروی کی بناء پر درخواست خارج کر دی۔

ہاشم علی بھٹہ نے عمران خان کو آرٹیکل 62/63 پر پورا نہ اترنے کا مؤقف اختیار کرتے ہوئے انہیں نا اہل کرنے کی درخواست کی تھی ۔
تازہ ترین