• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز اختیارات کا مسئلہ کل تک حل ہوجائیگا،چانڈیو

Rangers Issue Of Options Would Be Resolved Tomorrow Chandio
مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کہتے ہیں کہ رینجرز کے اختیارات کا مسئلہ کل تک حل ہو جائے گا، مردم شماری کرانے سے متعلق بہت دباؤ ہے، اگر اردو بولنے والا مستقل طور پر سندھ میں رہتا ہے تو اسے سندھی لکھاجانا چاہیے۔

سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کہتے ہیں کہ رینجرز اختیارات کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بیانات غیر سنجیدہ ہیں، جس ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہو اس کے وزیرداخلہ کو ایسے بیانات زیب نہیں دیتے ۔

مولا بخش کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں میں اچھے برے کی تمیز کرنا ضیاء الحق کے وارثوں کا وتیرہ ہے، راحیل شریف کے چلے جانے کے بعد یہ لوگ بغلیں بجا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ رینجرز اختیارات کے معاملات خوش اسلوبی سے حل کرلیے جائیں گے اور جلد سمری پر دستخط بھی ہوجائیں گے، مردم شماری کے معاملے پر وفاق سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
تازہ ترین