• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دودھ بنانیوالی 2 کمپنیوں کو سرٹیفائیڈ کیا گیا،حکام اسٹینڈرڈ کنٹرول

The Shipment Of Milk 2 Companies Were Certified Standard Control Authorities
حکام سائنس و ٹیکنالوجی اور اسٹینڈرڈ کنٹرول نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دودھ بنانے والی کمپنیوں کو 200 نوٹس دیے جبکہ صرف 2 کمپنیوں کو سرٹیفائیڈ کیا ہے، وہ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

حکام اسٹینڈرڈ کنٹرول کا مزید کہنا ہے کہ پیکٹ ملک کا اسٹینڈرڈ اکتوبر میں نوٹیفائیڈ ہوچکا ہے، کراچی کی ایک کمپنی کلیئر ہے، جس کے دودھ میں کوئی کیمیکل شامل نہیں۔

سیکریٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ حکومت نے دودھ، پانی اورگھی کا معیار بہتر کرنے کا کہا ہے، اشیائے خورد و نوش سمیت 108اشیاء کی کوالٹی چیک کرتے ہیں۔

کمیٹی نے ہدایت دی کہ ملک بھرمیں فروحت ہونے والے گھی، دودھ اورپانی کا معیار چیک کریں، کوالٹی جانچ کر ایک ماہ میں رپورٹ جمع کرائیں۔

رکن کمیٹی عثمان ترکئی نے کہا کہ مصنوعات بنانے والوں کے ہاتھ بہت لمبے ہیں، وزرات کے حکام کچھ نہیں کرسکتے، کمیٹی ہی کچھ کرسکتی ہے۔
تازہ ترین