• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے کوئی استثنیٰ نہیں مانگا: مصدق ملک

He Asked No Exception The Mossadegh Country
وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کسی قسم کا استثنیٰ نہیں مانگا، دانیال عزیز کہتے ہیں کہ وزیراعظم کا لندن کے فلیٹس سےتعلق نہیں، وقت آنے پر حسن، حسین، مریم نواز کے وکلاء منی ٹریل پر دلائل بھی دیں گے ۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا کہ یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وزیر اعظم نے عدالت سے کسی قسم کا استثنیٰ مانگا ہے، یہ سرا سر غلط ہے،وزیراعظم نےکوئی استثنیٰ نہیں مانگا۔

دانیال عزیز نےکہاکہ واردات کرنا عمران خان کا طریقہ کار ہے، جب واردات پکڑی جاتی ہے تو وہ بدمعاشی پر اتر آتے ہیں، دھاندلی پی ٹی آئی کے اندر انتخابات میں ہو رہی تھی، فنڈنگ کا پوچھا جائےتومعافی مانگ لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اصل میں معافی خان بن چکےہیں،وہ ہر بات پر بار بار معافی مانگتے رہتے ہیں،مخالفین نے نیسکول اور نیلسن کمپنیوں کی ملکیت کے حوالے سے جان بوجھ کر ابہام پیدا کیا۔

دانیال عزیز نے مزید کہا کہ لندن فلیٹس دونوں کمپنیوں کی 1995/96 میں ملکیت تھے، 2006ء میں ملکیت بدل کر حسین نواز کےنام منتقل ہوئی، مریم نواز اس پربننے والےایک ٹرسٹ کی سربراہ بنیں،جب وقت آئے گا تو ان پراپرٹیز کےمالکان کےوکلاء آکر دلائل دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جہاز ماسٹر، یو ٹرن یا معافی ماسٹر کے خلاف جب عدالت میں کیس آئے تو وہ عدالتی اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپنا شروع کر دیتے ہیں، عمران خان اور جہانگیر ترین چھپتے پھرتے ہیں، پکڑے گئے تو معافی نامہ جمع کرادیا۔
تازہ ترین