• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سردی بڑھ گئی مگر تعطیلات نہ ہوسکیں

Karachicold Increas But Not Holidays
کراچی میں سردی بڑھ گئی لیکن اسکول و کالجز میں موسم سرما کی مزید تعطیلات نہ دی گئیں، طلبااور والدین نے پریشان ہوکر مزید چھٹیوں کا مطالبہ کردیا۔

ہاتھوں میں دستانے سر پر ٹوپی اور سوئیٹر پہنے، طلبا آج کل سردی کا مقابلہ کرتے ہوئے اسکول جارہے ہیں لیکن سردی ہے کہ پھر بھی پیچھا نہیں چھوڑ تی۔

طلبا کہتے ہیں کہ سردی میں صبح اٹھنا مشکل ہوگیا ہے، کچھ تو بیمار بھی ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے اسکول سے غیر حاضر ہورہے ہیں، ایسی صورت میں اسکول کی چھٹیاں مزید ملنی چاہیے۔

والدین کہتے ہیں کہ حکومت کو چاہیے کہ طلبا کی آسانی کے لیے ایک ہفتے کی تعطیلات مزید دی جائیں۔

پرا ئیوٹ اسکول ایسویسی ایشنز کی جانب سے بھی سردی بڑھنے کے باعث اسکول بند کرنے کی تجویز دی گئی لیکن محکمہ تعلیم سندھ مزید چھٹیاں دینے کو تیار نظر نہیں آرہا۔
تازہ ترین