• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبی کا گمنام ریپ میوزک اسٹار عابدعلی انٹرنیٹ پر چمکنے لگا

Sibi Anonymous Rap Star Abid Ali Was Shining On The Internet
زبان دیسی لیکن انداز بدیسی، پڑھنا لکھنا نہیں آتا، لیکن گانا ایسا آتا ہے کہ سب ناچ اٹھیں، ریپ میوزک کا ماہر سبی کا گمنام اسٹار عابد علی انٹرنیٹ پر چمکنے لگا۔

ریپ میوزک کے ساتھ ساتھ عابد علی تھال کے ذریعے بھی کمال دکھاتا ہے، عابد کا کہنا ہے کہ وسائل نہ ہونے کے باوجود اس نےمیوزک خود سیکھا، عابد علی سبی والوں کی شان بن گیا ہے۔

انٹرنیٹ پر گانے سے مقبولیت پانے والے عابد علی کا کہنا ہے کہ کم عمری سے ہی موسیقی کا شوق تھا مگر گھریلو حالات نے اجازت نہیں دی کہ وہ باقاعدہ موسیقی کی تربیت لیتا۔

عابد علی اپنے گانوں کی شاعری بھی خود کرتا ہے اور تھال کا سہارا لیکر دھنیں بھی خود بناتا ہے، عابد علی کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ موسیقی کے آلات خریدے۔
تازہ ترین