• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیچر سے عشق میں ناکامی پر طالبعلم کی مبینہ خودکشی

Student Allegedly Committed Suicide After Failing In Love With The Teacher
اسلام آباد کے علاقے ترنول میں ساتویں جماعت کے 16سالہ طالب علم پراسرار طور پر موت کا شکار ہوگیا، طالب علم نے مبینہ خود کشی سے پہلے اپنے بھائی کو خط بھی دیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 16 سالہ طالب علم اسامہ نے نجی اسکول میں اپنے والد کے پستول سے گولی چلا کر خود کشی کی ہے، اس نے اپنی اسکول ٹیچر سے عشق میں ناکامی پر خود کو گولی ماری ہے۔

پمزاسپتال کے ڈاکٹر فرخ کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق طالب علم اسامہ کی موت پیٹ میں قریب سے گولی لگنے سے واقع ہوئی ہے، گولی نے اسامہ کے معدے اور آنتوں کو متاثر کیا، حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ دو دن تک آئے گی۔
تازہ ترین