• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، شاہ فیصل کالونی میں متعدد دکانوں میں چوری

Karachi Shah Faisal Colony Stolen Several Shops
ایمپریس مارکیٹ، آرام باغ، لیاری، لیاقت آباد، کھارادر کے بعد اب شاہ فیصل کالونی میں تالے توڑ کر دکانیں لوٹنے والے گروہ نے واردات کردی۔

ڈکیت شاہ فیصل کالونی میں دکانوں کے تالے کاٹ کر ہزاروں روپے لے کر نو دو گیارہ ہوگئے۔

شاہ فیصل کالونی کے علاقے گرین ٹاؤن میں واقع نوید شاپنگ سینٹر اور اس کے اطراف میں بنی دکانیں چوروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں بالآخر کامیاب ہو ہی گئیں۔

شاپنگ سینٹر میں بنی 7دکانیں اور اطراف میں موجود چند دکانوں کے تالے کٹرز کی مدد سے کاٹے گئے، ان میں موجود ہزاروں روپے لوٹے گئے اور ملزمان چھلاوں کی طرح یہ جا وہ جا۔

اس نوعیت کی وارداتیں کرنے والے ملزمان اتنے شاطر ہوتے ہیں کہ کسی کی کانوں پر جوں رینگے بغیررات کی تاریکی میں اپنا کام کر کے نو دو گیارہ ہوجاتے ہیں۔

یہ ایک فلمی انداز کی سیریل وارداتیں ہیں جن کاآغاز بندر روڈ پر بنی آٹو پارٹس مارکیٹ سے ہوا تھا جہاں بقر عید سے چند روز قبل اس نوعیت کی پہلی وادات کی گئی تھی، اس کے بعد تو جیسے اس جرم کی تعداد بڑھتی ہی چلی گئی۔

ایمپریس مارکیٹ، آرام باغ، لیاری، لیاقت آباد، کھارادر اوراب شاہ فیصل گرین ٹاؤن میں کامیاب واردات کی گئی، آٹو پارٹس مارکیٹ، ایمپریس مارکیٹ اور کھارادر میں واردات کرنے والے ملزمان تو پکڑے گئے لیکن دیگر اب تک قانون کی گرفت میں نہیں آسکے ہیں۔
تازہ ترین