• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ ،2طالبات سیلفی لیتے ہوئے چھت سے گرگئیں

Gujranwala 2 Students Were In Trouble From The Terrace While Taking Selfie
خبردار، ہوشیار، سیلفی ہمیشہ احتیاط کے ساتھ لیں،گوجرانوالہ کے کالج کی 2 طالبات چھت سے سیلفی لیتے ہوئے لوہے کا جنگلاٹوٹنے سے نیچے گرگئیں،ان کی قسمت اچھی تھی کہ جان بچ گئی۔

کالج ذرائع کے مطابق دونوں طالبات موسم کا مزہ لینے کےلیے چھت پر سیلفی لےرہی تھیں کہ اس دوران لوہے سے بنا جنگلا ٹوٹنے سے ایف اے کی دو طالبات نیچے آگریں۔

زخمی طالبات کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرکا کہنا ہے کہ طالبات کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری طرف کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چھت پر لگائے گئے لوہے کے جنگلے زنگ آلود ہونے سے خستہ حال ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ۔
تازہ ترین