• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو دیےگئے بحری جہازتحفہ نہیں، چین

Pakistan Will Not Ship Out The Gift China
چین نے کہا ہے کہ پاکستان کو دیے گئے دو جنگی بحری جہاز تحفہ نہیں بلکہ یہ بحری جہاز گوادر کی بندرگاہ کی حفاظت کے لیے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تجارت کے تحت دیے گئے ہیں۔

چینی وازرت خارجہ کی ترجمان نے ان خبروں کی تردید کی کہ بحری جہاز چین کی جانب سے پاکستان کو تحفے کے طور پر دیے گئے ہیں ۔

ترجمان نے واضح کیا کہ یہ دو بحری جہاز پاکستان نے چین سے خریدے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گوادر پورٹ پر چین کی جانب سے تیار کیے گئے بحری گن شپ جہازوں کی پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں شمولیت کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان نیوی کے وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین