• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے نوجوانوں نے انٹرنیٹ پر رباب سکھانا شروع کردیا

Pakistani Youth Began To Teach At Rabab
پھولوں کےشہر پشاور میں ایسا فن کدہ قائم کیا گیا ہے جس میں لوگوں کو مسحور کن دھنیں سکھائی جائیں گی، یہ دھنیں نفرتوں کو دور کرنے اور محبتوں کو قریب لانے میں معاون ہوں گی۔

اس فن کدے میں سمندر پار طلبا کےلیے آن لائن کلاسوں کابھی اہتمام کیا گیا ہے، یہاں رباب نواز خواتین بھی سامنے آرہی ہیں۔

نوجوان موسیقار گلاب خیل آفریدی اپنی خواتین شاگردوں کو آن لائن رباب بجانا بھی سکھاتے ہیں۔

پشاور کی خیبر سپر مارکیٹ میں واقع گل اکیڈیمی میں مردوں کے ساتھ ساتھ نوجوان خواتین بھی اس فن کو سیکھنے میں پیش پیش ہیں اور انٹرنیٹ نے اسے بہت آسان بنا دیا ہے۔

خیبر پختونخوا اور فاٹا میں شدت پسندی کی بڑھتی ہوئی لہر کے نے موسیقی کی صنعت کو بہت نقصان پہنچایا اور نامی گرامی فنکاروں کو ہجرت کرنے پر مجبور کر دیا۔

ان حالات میں انٹرنیٹ کے ذریعے موسیقی کا درس دینے کا اقدام امن کے لیے خوش آئند ہے۔
تازہ ترین