• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارووال میں جنگلی ہرن شہری آبادی میں گھس آیا

Entered The Wild Deer Population In Narowal
نارووال میں جنگلی ہرن شہری آبادی میں گھس آیا جسے ریسکیو 1122 نے بالآخر قابو کرلیا ۔

ریسکیوکے مطابق ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ کے جنگلوں سے آج ایک جنگلی ہرن نارووال کے محلہ رضویہ کالونی میں گھس آیا جس پر شہریوں نے فوری طور پر ریسکیو کو اطلاع کی۔

ریسکیو اہل کاروں نے موقع پر پہنچ کر رینجرز اہلکاروں کے ہمراہ جنگلی ہرن کو قابو کر کے باندھ دیا، جنگلی ہرن کا وزن ساڑھے تین من اور قد چار فٹ سے زائد ہے، جنگلی ہرن کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین