• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش،کلیئرنس کیلئے کمیٹی قائم

Pm Forms Committee For Clearance Of Indian Movies
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کی کلیئرنس کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی،کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن وزیراعظم سیکرٹریٹ نے جاری کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کمیٹی کی کنوینر ہوں گی جبکہ سیکریٹری کامرس عظمت رانجھا کمیٹی کے سیکریٹری کے طور پر کام کریں گے۔

مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی، فلم سینسر بورڈ کے چیئرمین مبشر حسن اور حساس ادارے کا نمائندہ شامل ہوں گے، کمیٹی بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کیلئے کلیئرنس کر سکے گی۔
تازہ ترین