• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین اوپن: اینڈی مرے اور دفاعی چیمپئن کربر کا فاتحانہ آغاز

Australian Open Andy Murray And Defending Champion Winning Start Kirber
سال کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن میں عالمی نمبر ایک اینڈی مرے نے فاتحانہ آغاز کر دیا ہے۔ پہلے مرحلے کے میچ میں اینڈی کا مقابلہ یوکرائن کے مارچینکو کیساتھ ہوا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ عالمی نمبر ایک پلیئر نے پہلے دو سیٹ سنسنی خیز کھیل کے بعد 7-5اور 7-6 سے اپنے نام کیے۔

تیسرے سیٹ میں بھی اینڈی اپنے حریف پر چھائے رہے اور انہیں جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ برطانوی اسٹار نے تیسرا سیٹ  6-2سے با آسانی جیت کر ایونٹ کے دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ مردوں کے دیگر سنگلز مقابلوں میں جرگن میلزر کو سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر نے 7-5،3-6،6-2،6-2سے زیر کیا ہے۔

برناڈ ٹامک نے تھامس بیلوچی کو 6-2،6-1،6-4،اسٹین واورینکا نے مارٹن کلیزان کو 4-6،6-4،7-5،4-6اور 6-4،جاپان کے کائینشیکوری نے اینڈرے کزنٹسیوا کو 5-7،6-1،6- 4،6-7اور 6-2، پرتگال کے گستائو الیاز کو آسڑیلیا کے نک کریگوس نے 6-1،6-2،6-2سے شکست دی ہے۔ ٹوماس برڈچ نے لیوکا وینی کو 6-1سے زیر کیا۔ مرین کلچ نے جرزی جانووکز کو 4-6، 4-6،6-2،6-2اور 6-3سے، سونگا نے تھیاگو مونٹیریو کو 6-1،6-3،6-7،6-2سے زیر کیا ہے۔

جیک سوک نے پیئر ہیربرٹ کو 6-4،7-6،6-3،ڈینئل ایونز نے بیگنس کو 7-6 ،6-3،6-1،جان ازنر نے کونستانتنس کراوچک کو 6-3، 6-4،6-7،6-1سے ہرایا۔ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں امریکا کی شیلبی راجرز نے سال کا آغاز بہترین کیا۔ راجرز نے سنگلز مقابلوں میں رومانیہ سیمونا ہیلپ کو 6-3،6-1سے شکست دی۔

وینس ولیمز نے کیٹریانہ کوزلووا کو 7-6، 7-5سے زیر کر کے دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا، اینجلیک کربر نے سرینکو کو 6-2،5-7،6-2سے زیر کیا۔ اسپین کی گاربائن مگاروزا نے مارینا ایراکووچ کو 7-5، 6-4،یوجینی بوشارڈنے لوزیاچیریکو کو 6-0،6-4، سیوتلانا کزنٹسیوا نے ڈیوکیو مرینو کو 6-0،6-1سے شکست دی۔

یوکرائن کی ایلینا سیوتلانا نے گیلینا وسکوبوئیووا 6-0،6-2 امریکا کی مڈیسن برینگلز کو الیسن رسکے کے ہاتھوں 7-5،6-3،واورا لیپچینکو نے ککی برٹنز کو 7-5،7-6 سے مونیکا پیوگ نے پیٹریشیا ٹگ کو 6-0،6-1، جمہوریہ چیک کی کرسٹینا پلسکووا نے سوئس کھلاڑی وکٹوریجا گولیوبک کو 6-3،2-6،6-4سے زیر کیا۔ ان کے علاوہ کیٹرنیا سنیکووا، ارینا کمیلیا بیگو، نتھالیا وکھلینٹسیووا اور شوئی پینگ نے بھی پہلا مرحلہ کامیابی سے عبور کر لیا ہے۔ 
تازہ ترین