• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینیمیٹڈ فلم ’دی لیگو بیٹ مین مووی‘ کی نئی جھلکیاں جاری

New Trailer Of The Lego Batman Movie Released
مشہور ایکشن ہیرو کردار بیٹ مین کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور تھری ڈی اینی میٹڈ فلم دی لیگو بیٹ مین مووی کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

کرس میک کے کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2014میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی لیگو مووی‘ کاسیکوئل ہے۔ فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں وِل آرنیٹ، روساریو ڈوسن، رالف فینس، مائیکل کیرا اور ماریہ کارے سمیت دیگر شامل ہیں۔

گراہم اسمتھ کی لکھی گئی کہانی پر مبنی یہ فلم وارنر برادرز پکچرز کے بینر تلے 10فروری 2017کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین