• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: نواں کوٹ میں ہوائی فائرنگ، ملزم ہنی گرفتار

Man Arrested For Aerial Firing In Lahore
لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں ہوائی فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ایک ملزم ہنی کو پولیس نےگرفتار کرلیا۔

لاہور میں ہوائی فائرنگ کا تازہ واقعہ نواں کوٹ کے علاقے پیش آیا تھا،میڈیا پر خبر نشر ہوئی اور وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیا تو پولیس کی دوڑیں لگ گئیںتھیں۔

فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم چودھری سفیان کا تعلق حکومتی جماعت سے ہے اور یو سی سطح پر یوتھ ونگ کا جنرل سیکریٹری بھی ہے۔چودھری سفیان کی خواجہ سعد رفیق، بلال یاسین اور رانا مشہود سمیت دیگر رہنماؤں کے ساتھ تصاویر بھی ہیں، ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن شائستہ نوید کے مطابق مرکزی ملزم کی گرفتاری کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نےملزما ن کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کوئی شخص قانون سے بالا تر نہیں، ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین