• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ:اسپتال میں خاتون بچے کو جنم دے کر غائب ہو گئی

Sheikhupura Women Disappeared By Giving Birth To Her Baby In Hospital
شیخوپورہ کے اسپتال میں ایک خاتون بچے کو جنم دے کر غائب ہو گئی۔اسپتال انتظامیہ نے بچہ تحویل میں لے کر پولیس کو اطلاع کر دی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک خاتون نے اندراج رجسٹر میں اپنا نام نائلہ اور ایڈریس مصطفیٰ آباد لاہور کا لکھوایا،لیبر روم میں بچے کو جنم دیا اور پھر غائب ہو گئی۔

خاتون نے اپنا موبائل فون نمبر بھی غلط لکھوایا۔بچے کو تحویل میں لے کر پولیس کو اطلاع کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین