• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ، کئی علاقوں میں گیس غائب ،خواتین سراپا احتجا ج

Lahore Women Protest Against Gas Load Shedding
لاہور میں شدید سردی کے باعث کئی علاقوں میں گیس نہ ملنے پر چولہے اور سلینڈر اٹھائے خواتین،بزر گ افراد اور بچوں نے احتجاج کیا۔

لاہور میں بادل برسے تو موسم سرما کھل کر سامنے آ گیا ،فضا میں تازگی پھیلی ، بیماریوں میں گھرے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا مگر یہی موسم کئی مسائل بھی ساتھ لایا ۔ بیشتر علاقوں میں گیس غائب ہو گئی ،رات کے بعد دن بھر گیس نہ آنے سے خواتین پریشان ہوکرسلنڈر اور لکڑی کے چولہے استعمال کرنےپر مجبور ہوگئیں۔

گیس کی قلت کسی ایک علاقے کا مسئلہ نہیں، گڑھی شاہو، فیصل ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، مسلم ٹاؤن، دھرم پورہ، مغل پورہ، شادباغ، شاہدرہ، امامیہ کالونی، گلشن راوی اور ڈیفنس سمیت کئی علاقے متاثر ہوئے، آدھی تنخواہ سلنڈر اور لکڑیوں پر اٹھنے سے تنخواہ دار مرد بھی تشویش کا شکار ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد موسم میں بہتری آئی تھی مگر گیس کی قلت نے اس خوشی پر پریشانی کے سایے لہرا دئیے۔
تازہ ترین