• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاند پر قدم رکھنے والا آخری انسان چل بسا

Last Man To Step On Moon
چاند پر قدم رکھنے والے آخری انسان جین سرنن 82 برس کی عمر میں چل بسے ۔

14 مارچ 1934 کو شکاگو میں پیدا ہونے والے کیپٹن سرنن کا شمار ان تین افراد میں ہوتا ہے جو دو بار چاند پر گئے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا نے سرنن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔ پہلی بار 1969 میں جین سرنن اپالو 10 مشن کا حصہ تھے جس نے چاند کی سطح سے 50 ہزار فٹ اوپر پرواز کی، تاہم وہ اترا نہیں۔

اس کے تین سال بعد سرنن اپالو 17 مشن کے کمانڈر کی حیثیت سے نہ صرف چاند پر اترے بلکہ انہوں نے وہاں تین دن گزارے۔ ان کے بعد اب تک کوئی اور انسان چاند پر نہیں گیا۔

چاند سے لوٹتے وقت انہوں نے کہا تھا کہ ہم جیسے آئے تھے ویسے ہی واپس جا رہے ہیں۔ اگر خدا نے چاہا تو ہم تمام انسانیت کے لیے امن اور امید لے کر لوٹیں گے۔

سرنن چاند کے سفر سے قبل 1966 اور 1969 میں دو بار خلا میں بھی جا چکے تھے۔ وہ 1976 میں ریٹائر ہو گئے تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں ایک دستاویزی فلم بھی بنائی تھی۔
تازہ ترین