• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Istrumps Private Office Or Museum
ڈونلڈ ٹرمپ پانچ دن بعد امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ ٹرمپ ٹاور کی 26ویں منزل پر واقع ان کاذاتی دفتر، دفتر کم عجائب گھر زیادہ لگتا ہے۔

چیزیں بے ترتیب اور بکھری بکھری ہیں، میز پر فائلوں اور کاغذات کے انبار، صوفے پر تمغے اور تحائف کا ڈھیر، دیواروں پر سوینیئر، اخبارات کے تراشے، یادگار تصویروں کی بھرمار، یہ ہے دنیا کا سب سے طاقتور ترین شخص بننے والے امریکی صدر کا ذاتی دفتر۔

دفتر کی دیواریں، میز اور مہمانوں کے لئے رکھے صوفوں پر ایوارڈز، یادگاری اشیاء، یادگار تصویریں، شیلڈز، میگزینز کے تراشے، ٹرمپ کے والد کی تصویریں نظر آتی ہیں۔

یہ ہی نہیں یہاں آپ کو ٹرمپ پر لکھی کتابیں، الیکشن مہم کے دوران استعمال ہونے والے اسٹیکرز، ٹوپی، کشتی اور بندوق کی شکل والے ایوارڈز، ٹرمپ کے سرورق سے سجے رسائل کے کور پیجز خوبصورت فریم میں قید نظر آئیں گے۔

دفترکےسرخ صوفے پر فٹبالرز کی ہیلمیٹ، مائک ٹائسن کی جیتی ہوئی ورلڈ چیمئن شپ باکسنگ بیلٹ بھی موجود ہے۔

دفترمیں کسی بھی حملے سے بچنے کے لئے بلٹ پروف شیشے لگائے گئے ہیں، یہاں سے نیویارک کا خوبصورت نظارہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

اس دفتر سے کاروبار اور سیاست کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ بہت جلد امریکا کے مضبوط ترین گھر منتقل ہونے والے ہیں، کیا وائٹ ہاوس کا حلیہ بھی بدلنے والا ہے؟؟؟ کیا ٹرمپ کے ذاتی دفتر میں رکھی یادگار اشیاء بھی وائٹ ہاوس منتقل ہوں گی؟، یہ بہت جلد پتا چل جائے گا۔
تازہ ترین