• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ ،کالج تقریب میں خاتون پروفیسر کی ہنگامہ آرائی

Female Professor Made Noise In Gujranwala College Party
گوجرانوالہ میں میڈیکل کالج کے فاؤنڈرز ڈے پرتقریب بدنظمی کا شکار ہوگئی ۔ اسسٹنٹ پروفیسر نے اسٹیج پر ہنگامہ آرائی کی اور پرنسپل پر سنگین الزامات لگادیئے۔ پرنسپل نے ڈاکٹر عظمیٰ کوذہنی مریض قرار دےدیا۔

گوجرانوالہ کے میڈیکل کالج میں فاؤنڈرز ڈے پر تقریب جاری تھی ۔پرنسپل اور دیگر پروفیسرز اسٹیج پر موجود تھے کہ اچانک میڈیکل کالج کے شعبہ کیمسٹری کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ اسٹیج پر چڑھ گئیں اورہنگامہ آرائی شروع کر دی اور کالج پرنسپل محسن آفتاب پر الزامات لگادیئے۔

لوگوں نے زبردستی ڈاکٹر عظمیٰ کو اسٹیج سے اتار دیا اورمیڈیا سے بات چیت کرنے سے بھی روک دیا ۔

ہنگامہ آرائی کے باعث وزیر اعلیٰ کے مشیر صحت سلمان رفیق نے بھی اپنا دورہ منسوخ کر دیا ۔

پرنسپل کالج محسن آفتاب نے ڈاکٹر عظمیٰ کو ذہنی مریض قرار دیدیا اور کہاکہ وہ کسی ذہنی دباؤ کا شکار ہیں ۔
تازہ ترین