• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں باہر سے سرمایہ کاری آرہی ہے: وزیراعظم

Foreign Investment Coming Into Pakistan
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں معیشت دن بدن بہتر ہورہی ہے، امن و امان کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری آرہی ہے۔

ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بے روز گاری میں کمی آرہی ہے اور دنیا کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم توانائی معاشی اور سماجی مسائل سے نمٹ رہے ہیں،ہم ادارے بنارہے ہیں، دنیا پاکستان کا رخ کرے گی،معاشی ترقی کے سبب پاکستان میں بے روزگاری کم ہوئی ہے ۔

وزیراعظم نوازشریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ سڑکوں کا جال بچھنے سے فاصلےکم ہو رہے ہیں، اب بذریعہ سڑک سفر کر کے ناشتہ گوادر میں اور دوپہر کا کھانا کوئٹہ میں کھایا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین