• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالائی علاقوں میں برف باری ،پانی لائنوں میں جم گیا

Snowfall In The Northerparts Of Pakistan Water Lines Frozen
کوژک ٹاپ میں ایک بار پھر شدید سردی کی آمد ہوگئی،ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد موسم سرد ہوگیا،پانی کی لائنیں جم گئیں جس کے باعث پانی کی قلت پیدا ہوگئی۔

چمن کوژک ٹاپ پر دو روز کے بعد برف باری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا، برف باری کے باعث کوژک ٹاپ کو ہیوی ٹریفک کے لیے بند کردیاگیا جبکہ کان مہترزئی کےمقام پر ہیوی ٹریفک کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔

ہرنائی کوئٹہ اور زیارت شاہراہ پانچ دن سے بند ہونے کے باعث شہریوں کو خوراک کی قلت کا سامنا ہورہا ہے۔

خیبر پختونخوا کے شہروں میں بھی ٹھٹھراتی سردی کا راج ہے،پنجاب اور سندھ کے شہروں میں کہیں کہیں یخ بستہ ہواؤں نے موسم کو کافی ٹھنڈا کردیا ہے۔

ملک کے بالائی شہروں میں بھی درجہ حرارت کا پارہ کم ہے، شدید سردی کے باعث استور میں شہری گھروں میں محصور ہو گئے، واٹر سپلائی کا نظام متاثر ہونے سے پانی کی قلت پیدا ہو گئی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے،آج کم سے کم درجہ حرارت اسکردو منفی 12، کالام منفی 08 اور پاراچنار منفی 07 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین