• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی کئی سڑکوں پر ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی

Heavy Traffic Banned On Many Streets Of Karachi
کراچی میں ٹریفک کے مسائل کے حل کے لئے ٹریفک پولیس نے شہر کی اہم شاہراہوں پر بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔

ڈی آئی جی ٹریفک آصف اعجاز شیخ نے کہا کہ شہر کی جن اہم شاہراہوں پر بڑی گاڑیوں کی آمد پر پابندی عائد کی گئی ان میں جام صادق برج، سن سیٹ بلیوارڈ سے سن سیٹ بلیوارڈ سگنل، پنجاب کالونی، کلفٹن اور بوٹ بیسن شامل ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق ان سڑکوں پر بڑی گاڑیوں کے داخلے پر صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک پابندی عائد کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پابندی سے ٹریفک کی روانگی بہتر ہوگی۔
تازہ ترین