• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوجی عدالتوں کا معاملہ، پارلیمانی کمیٹی کادوسرا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم

The Issue Of Military Tribunals The Second Meeting Of The Parliamentary Committee Ended Without Result
فوجی عدالتوں میں توسیع سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کادوسرا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ، اپوزیشن نے نیشنل ایکشن پلان ،مدارس اصلاحات اور کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیوں پر حکومت سے جواب مانگ لیا، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کہتے ہیں حکومت اگلے اجلاس میں جواب دے گی ۔

فوجی عدالتوں کا مستقبل کیا ہو گا، توسیع دینی ہے یا نہیں، پارلیمانی کمیٹی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں سر جوڑ بیٹھی، حکومت نے تفصیلی بریفنگ دی لیکن اپوزیشن نے مزید سوالات کھڑے کر دیے۔

اپوزیشن جماعتوں نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، مدارس اور عدالتی اصلاحات پر حکومت سے تفصیلات مانگ لیں، اجلاس میں تمام جماعتوں نے فوجی عدالتوں کو ریاستی معاملہ قرار دیتے ہوئے اس پر سیاست نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ کی عدم شرکت اور نیشنل ایکشن پلان پر بریفنگ نہ دینے پر اپوزیشن نے شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا۔
تازہ ترین