• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ڈی اے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج

Kda Employees Protest Against Non Payment Of Salaries
سوک سینٹر کراچی پر کے ڈی اے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کیا، ملازمین کا کہنا تھا کہ اگر تنخواہیں ادا نہ کی گئیں توا حتجاج جاری رکھیں گے۔

سوک سینٹر پر کے ڈی اے ملازمین نے ڈی جی کے ڈی اے کے آفس کے باہر احتجاج کیا، ملازمین کا احتجاج تنخواہوں اور پینشن کی عدم ادائیگی کے خلاف تھا، ان کا کہنا تھا کہ تنخواہ نہ ملنے کے باعث گھروں میں فاقے کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

ڈی جی کےڈی اے نے ملازمین سے مذاکرات کیے جو کامیاب ثابت ہوئے، تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی پر ملازمین نے احتجاج ختم کردیا، ڈی جی کے ڈی اے کا کہنا تھا کہ سسٹم میں خرابی کے باعث تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی ہے۔

ملازمین نے احتجاج تو ختم کردیا لیکن ساتھ ساتھ یہ بھی بتادیا کہ اگر ادا ئیگی نہ کی گئی تو دوبارہ سے احتجاج کریں گے۔
تازہ ترین