• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Gas Shortage Problem As Increase In Cold Weather
سردی میں اضافہ کیا ہوا کہ چولہوں سے گیس ہی غائب ہوگئی، گیس کی کمی پورا کرنے کے لئے کہیں لکڑیاں جلا کر کھانے پکنے لگے تو کہیں سلنڈر گیس کا استعمال بڑھ گیا، خانیوال میں گیس کی لوڈ شیڈنگ سے تنگ خواتین نے احتجاج کیا ۔

سردی میں اضافے کے ساتھ ہی کہیں گیس غائب ہوگئی اور کہیں پریشر اتنا کم کہ نا ہونے کے برابر ہے، پنجاب میں فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ڈیرہ غازی خان سمیت کئی شہروں میں گیس نایاب ہوگئی ہے یا پھر پریشر نہایت کم ہے، خانیوال میں گیس کے ہاتھوں تنگ خواتین نے دوسرے روز بھی احتجاج کیا اور سوئی گیس کے دفتر کا گھیراؤ کرلیا، ملتان میں بھی لوگ گیس کی کمی کا رونا روتے رہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بھی کئی شہروں میں صورتحال یہی ہے، گیس کی کمی اور لوپریشر سے نہ تو کھانا پکتا ہے اور نہ ہی سخت سردی میں گرم پانی دستیاب ہے، شہری متبادل ذرائع ایل پی جی (مائع گیس) اور لکڑیاں استعمال کرنے پر مجبور ہیں ۔
تازہ ترین