• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجارت کی جنگ میں کوئی فاتح نہیں بن سکے گا، چینی صدر

There Is Not Winner In War Of Trade Chinese President
چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ تجارت کی جنگ میں کوئی فاتح نہیں بن سکے گا، عالمی تجارتی جنگ سب کیلئے تباہ کن ہوگی، اکنامک گلوبلائزیشن سے دنیا میں نئے مسائل پیدا ہوئے ہیں لیکن دنیا کے تمام مسائل کی وجہ اکنامک گلوبلائزیشن کو قرار نہیں دیا جاسکتا۔

ڈیووس میں ہونے والے سالانہ عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر کا کہنا تھا کہ گلوبلائزیشن کو مزید پائیدار اور جامع ہونا چاہیے، موجودہ دور کے گلوبلائزیشن ادارے ابھی ناپختہ ہیں انہیں مزید نمائندگی کی ضرورت ہے، گلوبل اکانومی ایک وسیع سمندر ہے اور کوئی اس سے دور نہیں رہ سکتا، انہوں نے عالمی معاشی بحران کی وجہ زائد منافع کو قرار دیا۔

انھوں نے کہا کہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عالمی معاشی صورتحال حالیہ عرصے میں کمزور رہی ہے اور ترقی کے حوالے سے ابھی تک نئی راہ متعین نہیں کی جا سکی، چینی صدر شی جن پنگ ڈیووس عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرنے والے پہلے چینی صدر ہیں۔
تازہ ترین