• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساڑھے 9 ہزار فٹ بلند وادی مالمجبہ میں سیاحوں کا رش

Latest News
سوات …سطح سمند رسے 9500فٹ کے بلندی پر واقع مالم جبہ میں آج کل سیاح برفباری اور برف کے کھیلوں سے خوف لطف اندوز ہور ہے ہیں ۔

سوات کی حسین وادی مالم جبہ ضلعی صدر مقام سیدو شریف سے شمال کی جانب 45 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔ یہ حسین وادی سطح سمندر سے 9500فٹ کی بلندی پر ہے۔ گرمی ہو یا سردی ، سیاح ہر موسم میں یہاں آکر لطف اٹھا تے ہیں۔ موج مستیاں کرتے ہیں اور ایک دوسرے پر برف کے گولے پھینکتے ہیں ۔

اس حسین وادی میں اس کی کا ٹریک بھی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے ۔ لیکن آج کل تو اس ٹریک پر ٹیوبنگ ہو رہی ہے ۔500فٹ کے بلندی سے سیاح ٹیوب پر پھسل کر مزے لوٹتے ہیں ۔سیاح کہتے ہیں کہ ٹیوب پر پھسلنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے ۔

کراچی سے آ نے والے خواتین کہتی ہیں کہ کراچی میں تو بارش بھی نہیں ہوتی جبکہ یہاں بارش اور برفباری دیکھ کر مزہ آیا۔
تازہ ترین