• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم، تیز ترین ہزار رنز بنانے والوں میں شامل

Babar Azam Make The Fastest Thousand Runs In Test Cricket
بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ہزار رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ۔انہوں نے اپنی اکیسویں ون ڈے اننگز میں ہزار رنز مکمل کئے۔

بابر اعظم نے 31 مئی 2015 کو زمبابوے کے خلاف لاہور میں ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔اپنے اولین میچ میں انہوں نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔بابر اعظم نے تقریباً 18 ماہ کے عرصے میں اپنی 21 ویں ون ڈے اننگز میں ہزار رنز مکمل کرلئے ۔

بابر اعظم یہ کارنامہ انجام دینے والے پانچویں کھلاڑی ہیں۔بابر اعظم سے قبل ویون چرڈز، کیون پیٹرسن، جاناتھن ٹراٹ ا ور کوئنٹن ڈی ڈی کوک بھی 21 اننگز میں 1000 رنز بناچکے ہیں ۔

بابر اعظم ،ڈی کوک اور ٹراٹ نے اپنے 21 ویں میچ میں 1000 رنز بنائے۔ ویو رچرڈز 22 ویں اور پیٹرسن نے 27 ویں میچ میں 1000 رنز مکمل کئے تھے ۔
تازہ ترین