• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Odi Pakistan Set Australia Target 264 Runs
تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کی جیت کیلئے264رنز کا ہدف دیا ہے۔ بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 84رنز بنائے۔

پرتھ میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹاس جیت کرپاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی،محمد حفیظ اور شرجیل خان نے اننگز شروع کی تو شرجیل نےدھواں دار بیٹنگ کرتےہوئےچوتھے اوور میں ہی اسکور 34رنز تک پہنچادیا، اس موقع پرمحمد حفیظ صرف 4رنز بناکر ہیزل ووڈ کی گیند ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

شرجیل 8چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 47گیندوں پر 50رنز بناکرپویلین لوٹ گئے، اسد شفیق زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہرسکے اور صرف 5رنز بناسکے۔

دوسرے اینڈ پر بابر اعظم نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی،جو ایک روزہ کیریئر میں ان کی چھٹی نصف سنچری ہے۔انہوں نے ایک روزہ میچوں میںہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔

شعیب ملک 39رنز کی اننگز کھیل کر اسٹین لیک کی گیند پر وکٹ کیپر میتھیو ویڈ کو کیچ دے بیٹھے۔ بابر اعظم نے84رنز کی شاندار اننگز کھیلی،عمر اکمل39 اورعماد وسیم 9رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

یوں پاکستان ٹیم مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 263ربناسکی۔محمد رضوان 10اور محمد عامر 2رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی طرف سے ہیزل ووڈ نے 3، ٹریویس ہیڈ نے 2 جبکہ بلی اسٹین لیک اور کومنز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
تازہ ترین