• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی لڑکی پاکستانی سے شادی کرنے خان پور پہنچ گئی

Japanese Woman Travels To Pakistan To Marry Online Lover
فیس بک پر دوستی محبت میں بدل گئی، جاپانی لڑکی پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے رحیم یارخان کیاپہنچی گھر میں شادی کا ماحول بن گیا، آج مہندی کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ کل نکاح ہوگا۔

خان پور کے محلہ شمس آباد کے رہائشی نوجوان30 سالہ احمد انور کی 9 ماہ قبل فیس بک پر 29سالہ جاپانی لڑکی ماریہ ایڈلان سے دوستی ہوئی، ماریہ، احمد انورکی محبت میں پاکستان کھنچی چلی آئی اوراب دونوں شادی کے بندھن میں بندھنے جارہےہیں۔

ماریہ جاپان میں الیکٹریشن کا کام کرتی ہے جبکہ احمد انور نجی اسپتال میں لیب اسسٹنٹ ہے۔ اہل خانہ کے مطابق دونوں شادی کے کچھ عرصے بعد جاپان چلے جائیں گے۔
تازہ ترین