• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ون ڈے، بھارت نے انگلینڈ کو 15رنز سے ہرا دیا

3rd Odi India Won By 15 Runs Against England
یوراج سنگھ اور دھونی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت نے انگلینڈ کو دوسرے ون ڈے میں 15رنز سے ہرا کر سیریز بھی اپنے نام کر لی۔

کٹک میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی تین وکٹیں صرف 25 رنز پر گر گئیں، ایسے میں یوراج سنگھ اور دھونی نے شاندار بیٹنگ کی، دونوں نے چوتھی وکٹ پر 256رنز جوڑے، یوراج سنگھ نے 150 رنز بنائے ، دھونی نے 134رنز کی اننگز کھیلی،بھارت کا اسکور 6 وکٹ پر 381رنز رہا۔

جواب میں انگلش بیٹسمینوں نے اچھا مقابلہ کیا مگر 8 وکٹ پر 366رنز تک ہی پہنچ سکے، مورگن نے 102 اور جیسن رائے نے 82رنز بنائے، تین میچوں کی سیریزمیں بھارت کو دو صفرکی ناقابل شکست برتری حاصل ہو گئی ہے۔
تازہ ترین