• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر فوری قابو پانے کی ہدایت

Karachi Cm Sindh Directs To Cope With Street Crimes Immediately
وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور چوری کی وارداتوں پر فوری قابو پانے کی ہدایت کردی، آئی جی سندھ کہتے ہیں کہ شہر کے دو اضلاع متاثر ضرور ہیں مگر اسٹریٹ کرائم میں اضافہ نہیں ہوا، باتیں زیادہ بنائی جارہی ہیں۔

سندھ کابینہ کے اجلاس میں اسلحہ لائسنس پر پابندی برقرار رکھنے اور سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔

سندھ کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہوا، آئی جی نے بریفنگ میں بتایا کہ اسٹریٹ کرائم سےکراچی کے ضلع غربی اور شرقی متاثر ہیں لیکن اس میں اضافہ نہیں ہوا، اس پر باتیں زیادہ ہو رہی ہیں، عاصم بوبی اور اسحاق نامی ملزمان کی گرفتاری اہم ہے، انہوں نے 98 قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے، میڈیا بریفنگ میں صوبائی مشیر سعید غنی اور مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے جرائم کی روک تھام کے لئے سخت ہدایات دی ہیں۔

سینیٹر سعید غنی نے بتایا کہ کابینہ نے اس سال گندم کی خریداری کا ٹارگٹ 12 لاکھ ٹن رکھنے اورسندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کی منظوری بھی دی۔

صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ سندھ کابینہ نے 94 مدارس کے کالعدم تنظیموں سے روابط ہونے پر ان کے خلاف کارروائی سے متعلق خط کے جواب میں وفاقی حکومت کے خط اور وفاقی وزیر داخلہ کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا جبکہ ریپ کیسز میں ڈی این اے کو اہم ثبوت قرار دینے کیلئے سی آر پی سی میں ترمیم کی سفارش کی منظوری بھی دی ۔
تازہ ترین